Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

تنخواہوں‘ پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش منظور

ADVERTISEMENT

تنخواہوں‘ پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش منظور

سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی و ترقیات کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کراچی میں پانی کے منصوبہ جات کیلئے ایک ارب روپے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے دو ارب روپے کے علاوہ کراچی کے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے فنڈز کے اجراء کی سفارشات منظور ، سینیٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم کے وعدہ کے مطابق مغربی روٹ کو ترجیح اور مغربی روٹ کو مشرقی طرز پر بنائے جانے کی سفارش منظور ، تجویز پاک چین اقتصادی راہداری پارلیمانی کمیٹی کو بجھوا دی گئی ۔ صاف پانی فراہمی کے منصوبوں کیلئے فنڈ مزید بڑھانے کی سفارش منظور ، سینیٹرز سیف اللہ مگسی کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں کے منصوبہ جات میں چار ارب روپے کے اضافے کی تجویز منظور ، سینیٹرز عثمان خان کاکٹر ، اعظم خان موسیٰ خیل کی طرف سے بلوچستان میں منرلز کے سروے کا بجٹ مختص کرنے اور صوبہ بلوچستان میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر گیس ایئر مکس پلانٹس لگانے کی سفارش منظور، سینیٹر اورنگزیب خان کی طرف سے فاٹا میں تباہ شدہ مکمل مکان کی امدادی رقم 30لاکھ اور لیوی ملازمین کی پنشن کی ادئیگی ، فاٹا کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں سے تین فیصد اضافے کی سفارش بھی منظور کر لی گئی ۔ سینیٹر مفتی عبدالستار کی طرف سے اللہ یار ڈیم ضلع کچھی بلوچستان کی دوبارہ تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کی تجویز پر اتفاق ، سینیٹر چوہدری تنویر کی سفارشات قائمہ کمیٹی خزانہ کو بجھوا دی گئیں۔ سینیٹرز عثمان خان کاکٹر‘ اعظم خان موسیٰ خیل کی طرف سے منرل ریسرچ لیبارٹری مسلم باغ میں قائم کرنے کی سفارش منظور کر لی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016