Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Punjab Budget Detail 2017-18 ترقیاتی بجٹ 6 کھرب کا ہو گا، تنخواہوں، پنشن میں 10 فیصد اضافہ متوقع

ADVERTISEMENT

Punjab Budget Detail 2017-18 ترقیاتی بجٹ 6 کھرب کا ہو گا، تنخواہوں، پنشن میں 10 فیصد اضافہ متوقع

پنجاب کا آئندہ مالی سال 2017-18ء کا تقریباً 19.67 کھرب روپے کا بجٹ 2جون کو پیش کیا جائے گا جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 6کھرب 21 ارب اور اخراجات جاریہ کا بجٹ 13.46کھرب مقررکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 11 کھرب 61 ارب 82 کروڑ 40لاکھ روپے ملیں گے۔ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا تاہم ٹیکس نیٹ کے پھیلائو کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ صوبائی ٹیکس اور غیر ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 3 کھرب 36ارب روپے لگایا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے لئے 96ارب کے لگ بھگ ٹیکس وصولی کا ہدف تجویز کیا جارہا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 11 نئی سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ 8سروسز جن پر رعایت دی جارہی تھی اسے ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں 10فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ صحت کے بجٹ میں 100فیصد اضافے کی تجویز ہے جس سے اسکا حجم 86ارب روپے ہوگا۔ تعلیم کے بجٹ میں 33فیصد جبکہ زراعت کے بجٹ میں 60اضافے کی تجویز ہے۔ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، انفراسٹر اکچر، صاف پانی اور توانائی کے منصوبوں کو ترجیح دے گی۔ کاروبار میں آسانی اور برآمدات میں اضافے کے لئے خصوصی اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔

Updated: May 31, 2017 — 5:03 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016