Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

محکمہ تعلیم نے پے پیکج اور ترقیوں کیلئے پوری سروس کی سالانہ کانفیڈینشل رپورٹ جمع کرانے کی شرط ختم کردی

ADVERTISEMENT

محکمہ تعلیم نے پے پیکج اور ترقیوں کیلئے پوری سروس کی سالانہ کانفیڈینشل رپورٹ جمع کرانے کی شرط ختم کردی
اب اساتذہ کو پے پیکج اور ترقیوں کیلئے صرف تین سال کی اے سی آر رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔

اساتذہ کیلئے خوشخبری، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پے پیکج اور ترقیوں کیلئے پوری سروس کی سالانہ کانفیڈینشل رپورٹ جمع کرانے کی شرط ختم کردی ہے۔ اب اساتذہ کو پے پیکج اور ترقیوں کیلئے صرف تین سال کی اے سی آر رپورٹ جمع کرانا پڑے گی۔ تمام سروس کی اے سی آر رپورٹ لکھوانے کیلئے اساتذہ کو مشکلات پیش آئیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق اے سی آر رپورٹ لکھنے والے بیشتر افسران دوران سروس فوت ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے اے سی آر رپورٹ لکھوانے میں مشکلات پیش آتی تھیں۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری سروس کی اے سی آر لکھوانے کی شرط ختم ہونے سے اساتذہ کو خوار نہیں ہونا پڑے گا۔

Updated: May 20, 2017 — 10:23 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016