Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

حکومت پنجاب کا کسانوں کو 6 لاکھ سمارٹ فون دینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا کسانوں کو 6 لاکھ سمارٹ فون دینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے کسانوں کو کروڑوں روپے مالیت کے 6 لاکھ سمارٹ فون دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت خزانہ کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس سے وزیر اعلیٰ نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موسم کی بروقت خبر نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کسانوں کی مشکل ختم کرنے کیلئے انہیں کروڑوں روپے کے 6 لاکھ سمارٹ فون دیے جائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسانوں کو سمارٹ فون دینے کا مقصد انہیں موسم کی صورتحال سے باخبر رکھنا اور موسم کی پیشگی اطلاع دینا ہے۔ علاوہ ازیں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ محکمہ موسمیات سے مل کر سافٹ ویئر تیار کرے گا تاکہ کسانوں کو سمارٹ فون کے ذریعے موسم کی بروقت اطلاع دی جاسکے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ای کریڈٹنگ کے ذریعے کسانوں کو 70 ہزار روپے تک بلا سود قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے ۔انوں کو 6 لاکھ سمارٹ فون دینے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016