Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کے کام کے اوقات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کے کام کے اوقات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی میں سرکاری ادارے پیرسے جمعرات صبح 8 سے 2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعے کو صبح آٹھ سے دوپہر 12 بجے تک دفاترمیں کام کیا جائے گا۔ بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں اوقات کار8:30 سے دن 2 بجے تک ہونگے جبکہ عدالتوں کے اوقات کار صبح 8:30 سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔

وہ سرکاری دفاترجو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں ان کے اوقات کار صبح 8:30 سے ایک بجے تک ہونگے۔ رمضان المبارک کے لئے بینکوں کے اوقات کاربھی تبدیل کئے گئے ہیں، بینک پیرسے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعہ کو بینک صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016