Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

اپوزیشن نے پنجاب کا 1350 ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کردیا

اپوزیشن نے پنجاب کا 1350 ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کردیا

اپوزیشن پنجاب نے صوبے کا1350ارب روپے حجم کا شیڈو بجٹ پیش کردیا، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کی جانب سے پیش کردہ شیڈو بجٹ میں تعلیم کیلئے360، صحت کیلئے310، صاف پانی کے منصوبوں کیلئے15، جنگلات اور جنگلی حیات کیلئے2، لائیو سٹاک کیلئے10ارب روپے مختص کئے گئے، کاشتکاروں کو ڈیزل، بجلی، زرعی آلات و ادویہ پر سبسڈی، غریب آدمی کے زیر استعمال روزمرہ اشیاء آٹا، دالوں، چاول، گھی، دودھ ٹیکس فری جبکہ کسانوں کو سمارٹ فون کی بجائے کسان کریڈٹ کارڈ کی فراہمی، فصلوں کی انشورنس کیلئے رقم مختص کی گئی۔ مزدور کی کم سے کم تنخواہ20ہزار روپے مقرر جبکہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں20فیصد اضافہ کیا گیا، گزشتہ کئی سالوں سے زیر التواء باب پاکستان منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی جبکہ سگریٹ، ہوائی سفر، گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکسوں کا نفاذ ہوگا۔ شیڈو بجٹ کی تفصیلی کاپی وزیراعلیٰ پنجاب اور وزارت خزانہ کو آج بجھوائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016