پنجاب حکومت کا 6 لاکھ کسانوں اسمارٹ فون فراہم کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کو ریلیف پیکج دینے کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت نے کسانوں کو ہائی ٹیک کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے چھ لاکھ کسانوں کو اسمارٹ فون فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق کسانوں کو اسمارٹ فون فراہم کرنے کا مقصد موسم کی پیشگی اطلاع فراہم کرنا ہے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، محکمہ موسمیات سے مل کر موبائل سوفٹ ویئر تیار کرے گا۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سمارٹ فون فراہم کرنے کے علاوہ پنجاب حکومت ای کریڈٹنگ کے ذریعے کسانوں کو سالانہ ستر ہزار روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کرے گی۔
پنجاب حکومت کا ای کریڈٹنگ اور اسمارٹ فون فراہم کرنے کا منصوبہ بجٹ برائے مالی سال دوہزار سولہ، سترہ میں شامل ہے۔
Contact Us | Terms of Use | Privacy Statement
Copyright © 2009 Education In Pakistan. All Rights Reserved.
Powered by WordPress and Adeel Abbas WordPress Theme.