Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

وزارت داخلہ نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔

وزارت داخلہ نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔
وزارت داخلہ نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں 5دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر (پیر سے جمعرات تک) صبح 8بجے سے 2بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 8سے ایک بجے تک سرکاری دفاتر میں کام ہو گا۔ ہفتہ میں 6دن کھلنے والے سرکاری دفاتر میں پیر سے جمعرات تک صبح 8سے ایک بجے تک کام ہو گا جبکہ جمعہ کے دن یہ دفاتر صبح 8سے 12بجے تک کھلے رہیں گے۔

علاوہ ازیں رمضان المبارک میں پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں صبح 8 بجے سے 2بجے تک مقدمات کی سماعت ہو گی جبکہ ہائیکورٹ میں 9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک مقدمات کی سماعت کی جائیگی۔ جمعہ کے روز 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک مقدمات کی سماعت ہو گی

Updated: May 28, 2016 — 10:32 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016