Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

شدید گرمی؛ سندھ کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

شدید گرمی؛ سندھ کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز 19 مئی سے 24 جولائی تک بند رہیں گے، موسم گرما کی قبل از وقت تعطیلات کا اعلان شدید گرمی کے پیش نظر کیا گیا ہے  تاہم انٹر میڈیٹ کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016