Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

مزید200سکولوں کو بجٹ سے پہلے اپ گریڈ کرینگے

مزید200سکولوں کو بجٹ سے پہلے اپ گریڈ کرینگے

وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں اعلیٰ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے برابر سہولیات دی جارہی ہیں۔ حکومت زیادہ وسائل تعلیم پر خرچ کرنے پر تیار ہے ۔ اداروں کے سربراہوں کی ذ مہ داری ہے کہ وہ اپنے اداروں کا خیال اس طرح رکھیں جس طرح وہ اپنے گھروں کا رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پہلے مرحلہ میں اپ گریڈ کئے جانے والے 22 سکولوں و کالجز کے پرنسپل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اگلے مرحلہ میں 200 سکولوں کو بجٹ سے پہلے اپ گریڈ کیا جائیگا جبکہ بقیہ 200 سکولوں کو اگلے بجٹ میں اپ گریڈ کیا جائیگا۔ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں مہنگے پرائیویٹ سکولوں سے بہتر سہولیات دی جارہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016