Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

خواتین پولیس اہلکار پینٹ شرٹ پہنیں گی، شلوار قیمض پہننے پر پابندی

خواتین پولیس اہلکار پینٹ شرٹ پہنیں گی، شلوار قیمض پہننے پر پابندی

پنجاب میں خواتین پولیس اہلکار پینٹ شرٹ پہنیں گی، شلوار قیمض استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ آئی جی نے سرکلر جاری کر دیا۔
پنجاب میں خواتین پولیس افسر اور اہلکار نیلی قیمض، شلوار اور نیلا ہی دوپٹہ یونیفارم کے طور پر استعمال کر رہی تھیں۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے دسمبر 2014ء میں صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یونیفارم کو تبدیل کر دیا۔ نئے یونیفارم میں سرمئی شرٹ، خاکی پینٹ، دوپٹہ پٹی اور کالے رنگ کا سکارف شامل ہے۔
کئی شہروں میں خواتین پولیس اہلکاروں نے نیا یونیفارم تن زیب کرنا شروع کر دیا لیکن بیشتر میں اہلکار پرانی شلوار قیمض ہی استعمال کر رہی تھیں جس پر آئی جی آفس نے نیا سرکلر جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ریجینل پولیس افسران اور سی سی پی اوز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی یونیفارم کی خلاف ورزی نہ کرے۔ سرکلر ملنے کے بعد تمام افسران نے اپنے اپنے ضلعوں میں احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016