Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا آج سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا آج سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے آج سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں قانون کسی صورت واپس نہیں ہو گا۔
حکومت پنجاب کی طرف سے لائے جانے والے تعلیمی قانون کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کی اپیل پر منگل اور بدھ کو صوبے بھر میں نجی تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔ حکومت کی جانب سے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کیلئے دی جانے والی دعوت کو قبول کرتے ہوئے فیڈریشن نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ ایسوی ایشن کے رہنما کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بچوں کے مفاد میں کیا گیا ہے لیکن اگر حکومت سے مذاکرات کامیاب نہ ہو پائے تو مؤخر ہونے والا احتجاج ایک ہفتے بعد پھر کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ قانون میں ترمیم کی جا سکتی ہے مگر اسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016