Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

حکومت پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن کمیشن کے قیام کا بل لے آئی

حکومت پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن کمیشن کے قیام کا بل لے آئی

حکومت پنجاب نجی تعلیمی اداروں کے بارے میں پرائیویٹ ایجوکیشن کمیشن کے قیام کا بل لے آئی، وزیر تعلیم بل کل پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے، پرائیویٹ ایجوکیشن نجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کرے گا۔
لا نجی تعلیمی اداروں کے بارے میں حکومت پنجاب نے ایک اور قانون کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس ضمن میں بل تیار کر کے پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے ایجنڈے پر رکھ لیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم رانا مشہود پیر کے روز بل پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے۔ بل کے تحت پرائیویٹ ایجوکیشن کمیشن بنے گا۔ یہ کمیشن نجی تعلیمی اداروں کو مانیٹر کرے گا۔ کمیشن میں سترہ ممبر ہوں گے۔ اس کمیشن کا ضلعی سطح پر نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ کمیشن نجی اسکولوں کا فیس اسٹرکچر دیکھے گا اور فیسوں اور کیٹیگری کے مطابق اسکولوں کی تعلیمی سہولیات کا بھی جائزہ لے گا۔ کمیشن کے حوالے سے قانون سازی میں نجی تعلیمی اداروں کو اس بات کا بھی پابند بنایا جا رہا ہے کہ وہ دس فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016