Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کے تدریسی اوقات کار میں اضافہ کر دیا

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کے تدریسی اوقات کار میں اضافہ کر دیا

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کے تدریسی اوقات کار میں اضافہ کر دیا ، سیکنڈری کلاسز(نہم و دہم) سمیت گریڈ 5 ،گریڈ8 اور گریڈ 3 کے امتحانات کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام گورنمنٹ سکولز میں اساتذہ کو صبح باقاعدہ ٹائم ٹیبل کے آغاز سے قبل ” زیرو پیریڈ” ا ور چھٹی کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ کے اضافی پیریڈ میں طلبہ و طالبات کو پڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ اب تمام گورنمنٹ سکولز میں جماعت نہم و دہم سمیت گریڈ 5 ،گریڈ8 اور گریڈ 3 کے طلبہ و طالبات اسمبلی میں شرکت کرنے کی بجائے ” زیرو پیریڈ” پڑھا کریں گے،جبکہ چھٹی کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ کا اضافی پیریڈ بھی لگا کرے گا جس میں طلبہ و طالبات کو اساتذہ پڑھایا کریں گے اور بوائز سکول میں چھٹی 4 بجے جبکہ گرلز سکولز میں 3.45 پر چھٹی ہوا کرے گی۔ذرائع کے مطابق اضافی پیریڈ لگانے کا مقصد اچھے امتحانی رزلٹ حاصل کرناہے۔اضافی پیریڈ میں نہ پڑھانے والے ٹیچرز اور سربراھان ادارہ کے خلا ف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016