Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

حکومت نے رواں ہفتے 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے رواں ہفتے 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

عید میلاد النبیﷺ اور بابائے قوم حضرت محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری تعطیلات کے اعلان کے باعث ملک بھر میں سرکاری ملازمین رواں ہفتے لگاتار 4 چھٹیاں منائیں گے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جمعرات کو عام تعطیل ہوگی جبکہ جمعہ کو بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے اور اس روز بھی سرکاری طور پر تعطیل ہوتی ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ اس طرح ملک بھر میں سرکاری دفاتر، بینک، بین الاقوامی اور نجی کمپنیاں جمعرات سے اتوار تک لگاتار 4 روز بند ہوں گے۔ 4 چھٹیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے اپنے آبائی علاقوں یا بیرون شہر تفریح کے لئے بدھ کے روز کی بھی چھٹی لے لی ہے

۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016