Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹرسے ایل ایل بی پروگرام شروع کریگی

اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹرسے ایل ایل بی پروگرام شروع کریگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر سے ایل ایل بی پروگرام شروع کرے گی اس سلسلے میں ابتدائی انتظامی و تدریسی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ ایل ایل بی پروگرام کے معیار کو برقرار رکھنے اور بہتر انداز میں چلانے کیلئے ہم پاکستان بار کونسل اور لیگل کمیونٹی کے ممبران سے رہنمائی اور تعاون حاصل کریں گے ۔ ابتدائی طور پر اس پروگرام سے راولپنڈی ، اسلام آباد ریجن کے طلبہ مستفید ہوں گے ۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا ہے کہ ایل ایل بی پروگرام کی درس و تدریس کے لئے یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک میں باقاعدہ طور پر عدالتی طرز پر کورٹ روم بنایا جائے گا تاکہ طلبہ کو قانون کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کورٹ روم کے عملی تجربات سے بھی مستفید کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں قانون کی مختلف کتابیں عدالتی کیسز اور دیگر متعلقہ تدریسی مواد بھی فراہم کردیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016