Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

پرائیویٹ سکولز کی آسان رجسٹریشن کیلئے سہولت سنٹر قائم

پرائیویٹ سکولز کی آسان رجسٹریشن کیلئے سہولت سنٹر قائم

والدین بھی شکایات کرسکیں گے ،تعلیم کے نام پر لوٹ مار نہیں چل سکتی،ڈی سی او ڈی سی او نور الامین رجسٹریشن اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں‘ حاجی اکرم انصاری بھی موجود ہیں

) پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے امور میں آسانی کے لئے ’’خصوصی سہولت سنٹر‘‘قائم کردیا گیا۔ ای ڈی اوایجوکیشن آفس میں قائم سہولت سنٹر نہ صرف پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن بلکہ طلباء کے والدین کی شکایا ت بھی وصول کرے گا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن اتھارٹی کے چیئرمین‘ ڈی سی او نور الامین مینگل کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ای ڈی اوایجوکیشن بشیر زاہدگورایہ،ڈی ایم اوصنم گوندل،پرائیویٹ ممبرزمیاں جاوید اقبال،صداقت حسین لودھی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے لئے مطلوبہ دستاویزات اور کوائف کے بارے میں چیک لسٹ بھی ترتیب دے دی گئی ہے تاکہ درخواست گزاروں کو درخواست فارم اور اس سے منسلکہ کاغذات مکمل کرنے میں آسانی ہو۔ڈی سی او نے کہا کہ تعلیم کے نام پر لوٹ مار کرنے اور بلاجواز بھاری فیس وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلے میں والدین کی سہولت کے لئے شکایت سنٹر بھی فعال ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کی عمارتوں کی انسپکشن کے دوران خطرناک عمارتوں کی فوری نشاندہی کریں اور ان کی ضروری تعمیر ومرمت کے لئے سکول انتظامیہ کو نوٹس دئیے جائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016