Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

انٹرویو نہ ٹیسٹ، بھرتی ہو گئے دو ہزار پولیس اہلکار

انٹرویو نہ ٹیسٹ، بھرتی ہو گئے دو ہزار پولیس اہلکار

سندھ پولیس میں بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کا انکشاف۔ آئی جی سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ نے سائیں سرکار کے کچھ مزید کارہائے نمایاں عیاں کر دئیے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس میں سال 2011ء سے ابتک گریڈ 5 میں مجموعی طور پر 11 ہزار 182 اہلکار بھرتی ہوئے جن میں سے تقریباً 2 ہزار اہلکاروں کی بھرتیوں میں غیر شفافیت، بے ضابطگیاں اور بے قاعدگیاں ہوئیں۔ میرٹ لسٹ سے ہٹ کر 654، تحریری ٹیسٹ میں شامل ہوئے بغیر 167، دوسرے اضلاع کے ڈومیسائل پر 147، جبکہ 702 اہلکاروں کو اضافی بھرتی کیا گیا ہے۔ تحریری امتحان کے دوران 36 امیداروں کو تو نمبر بھی ایک جیسا ہی الاٹ ہوا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اضافی بھرتیوں اور بجٹ نہ ہونے کے باعث 2129 پولیس اہلکار تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016