Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

حکومت کا قابل ترین افراد پر مشتمل نیا سول سروس گروپ متعارف

حکومت کا قابل ترین افراد پر مشتمل نیا سول سروس گروپ متعارف

حکومت کا قابل ترین افراد پر مشتمل نیا سول سروس گروپ متعارف کرانے کا فیصلہ

اسحکومت نے قابل ترین افرادی قوت پر مشتمل نیا سول سروس گروپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے جس کا پہلا بیج 50 افسران پر مشتمل ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس میں سول سرونٹس کا نیا گروپ لانے کا جائزہ لیا گیا ہے، قابل ترین افرادی قوت پر مشتمل نیا سول سروس گروپ متعارف کروانے پر غور کیا گیا۔ نیشنل ایگزیکٹیو سروس گروپ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے براہ راست گریڈ 19 میں بھرتی ہوگی، نیشنل ایگزیکٹیو سروس میں ترقیوں کی رفتار باقی گروپوں سے کہیں زیادہ تیز ہوگی، نیشنل ایگزیکٹیو سروس کا پہلا بیچ پچاس افسروں پر مشتمل ہوگا۔ سروس گروپ میں کم سے کم عمر کی حد 42 سال رکھی جائے گی اور اس گروپ کے لئے اسپیشل پے پیکج متعارف کروائے جائیں گے۔ گروپ میں شامل افسران کو 5 سال کی مدت میں گریڈ 20 ، 10سال کی سروس پر گریڈ 21 جب کہ 12 سال کی سروس پر گریڈ 22 مل جائے گا، افسران کی ابتدائی تنخواہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے ماہانہ ہوگی اور کارکردگی کی بنیاد پر ایک لاکھ 60 ہزار روپے اضافی ملیں گے، 20 گریڈ کی تنخواہ 6 لاکھ روپے تک ہوگی، 21 گریڈ کی تنخواہ 8لاکھ روپے جب کہ گریڈ 22 کے افسر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے تک ہوگی۔ نیشنل ایگزیکٹیو سروس کے خدوخال طے کرنے کے لئے گریڈ 22 کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ندیم حسن آصف، سیکرٹری کابینہ راجا حسن عباس، سیکرٹری ریلوے پروین آغا اور چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ شامل ہیں۔ کمیٹی ایک ہفتے میں منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے اور سول سروس پر ممکنہ اثرات کی رپورٹ پیش کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016