Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ پر 24 سے 26 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان، نوٹی فیکیشن جاری

وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ پر 24 سے 26 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان، نوٹی فیکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 24 سے 26 ستمبر تک سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کی سفارش پر عید الاضحیٰ کے لیے 3 سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی جس کا باقائدہ نوٹی فیکیشن جاری بھی کردیا ہے۔ حکومت نے 24 سے 26 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا جن میں  سرکاری ملازمین اور شیڈولڈ بینکوں کی ہفتہ وار 2 چھٹیاں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے ملک بھر میں عید الاضحیٰ 25 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی جس کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت کو 24 ستمبر جمعرات سے 26 ستمبر ہفتہ تک تعطیلات کی سفارش کی تھی جسے حکومت نے منظور کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016