Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

محکمہ صحت کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سمری منظور

محکمہ صحت کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سمری منظور

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سمری منظور کرلی۔ اب محکمہ ہیلتھ کے پرائمری، سیکنڈری اور ٹریژری ہیلتھ کے نام سے تین محکمے الگ الگ کام کریں گے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد اب محکمہ صحت میں ایک کی بجائے تین سیکرٹری تعینات ہوں گے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ بنیادی مراکز صحت رورل ہیلتھ سنٹرز کے معاملات سنبھالے گا۔ محکمہ سیکنڈری ہیلتھ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے معاملات دیکھے گا جبکہ ٹیچنگ ہسپتال محکمہ ٹریژری ہیلتھ کے تحت کام کریں گے۔

محکمہ صحت کے تین حصے لاگ ہونے کے بعد افسران کی بھی نئی اسامیاں منظور کرلی گئی ہیں۔ اس سے قبل محکمہ ایجوکیشن کے بھی چار حصے کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016