Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے دو ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کے بعد سرکاری ملازمین کے نظرثانی شدہ نئے پے سکیل جاری کرتے ہوئے تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اور میڈیکل الاﺅنس میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گریڈ بیس سے بائیس تک کوافسران کے اردلی الاﺅنس میں پانچ ہزار روپے ماہانہ اضافہ جبکہ گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کا میڈیکل الاﺅنس 1200 سے 1500 روپے کردیا گیا۔ سرکاری ڈرائیور اور ڈسپیچ رائیڈرز کے اوورٹائم میں 60 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ اوور ٹائم 25 روپے سے بڑھا کر 40 روپے فی گھنٹہ کردیا گیا جبکہ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 240 روپے اوورٹائم دیا جائے گا۔ نئے پے سکیل کے تحت گریڈ ایک کی کم از کم بنیادی تنخواہ 4800 سے بڑھا کر 6210 روپے، گریڈ سات کی 5800 سے بڑھا کر 7490 روپے، گریڈ گیارہ کی 6600 سے بڑھا کر 8540، گریڈ سولہ کی 10000 سے بڑھا کر 12910، گریڈ سترہ کی 16000 سے بڑھا کر 20680، گریڈ اٹھارہ کی 20000 سے بڑھا کر 25940، گریڈ انیس کی 31000 سے بڑھا کر 40155، گریڈ بیس کی 36000 سے بڑھا کر 46705 روپے، گریڈ اکیس کی 40000 سے بڑھا کر 51885 جبکہ گریڈ بائیس کی کم ازکم بنیادی تنخواہ 43000 سے بڑھا کر55755 روپے کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016