Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Sindh Province Budget 2015-16 Details

Sindh Province Budget 2015-16 Details

سندھ کے وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کا کہنا کہ اس سال ایک سو چھبیس ارب روپے کے ٹیکس وصول کریں گے ، صوبہ ڈائریکٹ ٹیکس سے ننانوے ارب پچپن کروڑ جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکس سے اکیاسی ارب حاصل کریگا، صوبائی آمدنی کا تخمینہ 144 ارب روپے لگایا گیا۔

وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ اس سال ایک سو چھبیس ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے جائیں گے ۔ سندھ کو آئندہ مالی سال کے دوران وفاق سے 482 ارب روپے ملیں گے ۔ صوبے کی اپنی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 124 ارب روپے تجویز ہے ، صوبہ نان ٹیکس محاصل سے 19 ارب 50 کروڑ روپے حاصل کرے گا۔ انھوں نے بتایا کہ منصوبوں پر غیرملکی امداد کا تخمینہ 26 ارب 98 کروڑ روپے لگایا گیا۔ صوبہ ڈائریکٹ ٹیکس سے 99 ارب 55 کروڑ حاصل کرے گا ، سندھ ان ڈائریکٹ ٹیکس سے 81 ارب حاصل کرے گا ۔ انٹرٹیمنٹ ٹیکس کا ہدف 10 کروڑ ، بجلی پر ٹیکس کا ہدف 4 ارب 88 کروڑ روپے تجویز ہے۔ کپاس فیس سے 50 کروڑ روپے حاصل ہوں گے ۔ زرعی ٹیکس سے آمدن کا تخمینہ 55 کروڑ 93 لاکھ روپے رکھا گیا ۔ بجلی کے منصوبوں کیلئے 16 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ تھرکول منصوبے کیلئے 9 ارب 79 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ تھرکول منصوبے کیلئے پانی کی فراہمی کیلئے 3 ارب تجویز کیے گئے ہیں ۔ زراعت کے لیے ترقیاتی بجٹ میں ساڑھے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صحت کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 13 ارب روپے مختص ہیں ۔ تعلیم کے لئے ترقیاتی بجٹ میں 10 ارب روپے مختص ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور تعمیر کے لئے 20 ارب روپے ، محکمہ داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کچی آبادیوں کے لیے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے ، وزارت منصوبہ بندی اور ترقیات کیلئے 3 ارب 73 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ سندھ اسمبلی کے لئے ترقیاتی بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے لئے 3 ارب ، ویمن ڈویلپمنٹ کیلئے ترقیاتی بجٹ 40 کروڑ روپے ، سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 9 ارب مختص کیے گئے ہیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد ، کراچی کے لئے بجٹ میں 48 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ۔ امن وامان کے لیے بجٹ میں ساڑھے 63 ارب روپے ، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا مجموعی حجم 49 ارب 73 کروڑ رکھا گیا ۔ کراچی کے منصوبوں میں کے فور،ایس تھری، ویسٹ مینجمنٹ کا پیکج شامل کیا گیا ہے ۔ کراچی میں دو میٹرو ریل ٹرانزٹ بھی تیار کیے جائیں گے ، مقامی حکومتوں کے لئے 52 ارب 39 کروڑ ، نئی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لئے 22 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نہری نظام کی بحالی کے لئے 9 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔حیدر آباد ضلع کے لئے 37 ارب روپے سے زائد ، کراچی کے نکاسی آب کے منصوبے ایس تھری کیلئے ایک ارب اور کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے کے فور کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سندھ کے بجٹ میں کراچی ماس ٹرانزٹ کے لئے کوئی منصوبہ نہیں رکھا گیا ہے۔

Updated: June 13, 2015 — 1:08 pm

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016