Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

ڈی ٹی ایز کو ایک بار پھر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا

ڈی ٹی ایز کو ایک بار پھر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا

) ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ نے 553ڈی ٹی ایز کو ایک بارپھر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیج دیا۔پنجاب کے1100سکولوں میں جاری کوالٹی ڈرائیوایجوکیشن مہم متاثرہونے کاخدشہ پیداہوگیا جبکہ 5500سرکاری سکول براہ راست ڈی ٹی ای کے وزٹ سے فوری طورپر محروم ہوگئے ہیں۔ڈی ایس ڈی میں بیٹھے چندناعاقبت اندیش نئی بھرتی کرکے اپنے منظورنظرافرادکولاناچاہتے ہیں اورپھرنئے سرے سے نئی ٹریننگ اوربھرتی پر بھاری فنڈزخرچ کرکے اپنی جیبیں بھرنے کی تیاری کررہے ہیں۔سیکرٹری سکولزا یجوکیشن مداخلت کرکے فوری طورپر ان فارغ کئے گئے ڈ ی ٹی ایزکوبحال کریں کیونکہ آئے روز ایجوکیشن اورڈی ایس ڈی میں اساتذہ اورڈی ٹی ایزکاآناجانامسئلہ بناہواہے اوردوسری طرف ستم ظریفی یہ ہے کہ جوڈی ٹی ایز فارغ کئے گئے ہیں یہ عرصہ پانچ سال سے شاندارخدمات انجام دے رہے ہیں تبھی تولاہورہائی کورٹ نے ان ڈی ٹی ایز کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کررکھی تھی۔وزیراعلی پنجاب کوالٹی ڈرائیوایجوکیشن جیسے شاندارمنصوبے کوسبوتاژہونے سے بچائیں ۔اراکین اسمبلی بھی ڈی ایس ڈی میں موجود کالی بھیڑوں کوبے نقاب کریں جوجان بوجھ کر ان ڈی ٹی ایزکوفارغ کرکے نئے سرے سے ان ٹرینڈڈی ٹی ای بھرتی کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016