Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

وزیراعظم کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پے سکیل ریوائز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پے سکیل ریوائز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور پےاسکیل ریوائز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے سرکاری ملازمین کی تخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور ملازمین کا پے سکیل ریوائز کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے وقت چھوٹے ملازمین کا بطور خاص خیال رکھا جائے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ملازمین کے اسکیل ریوائز ہونے سے ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم ہو جائے گا اور ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں شامل ہونے سے ہاوس رینٹ اور پنشن میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت دو ہزار دس سے ایڈہاک ریلیف دے رہی ہے ،جو ایک سو پانچ فیصد ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016