Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

حکومت پنجاب کا اساتذہ کے تقرر و تبادلے پر عائد پابندی ختم کرنیکا فیصلہ

حکومت پنجاب کا اساتذہ کے تقرر و تبادلے پر عائد پابندی ختم کرنیکا فیصلہ

حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے تقرر و تبالے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ پر عائد تقرر و ٹرانسفر پر پابندی اٹھاتے ہوئے ٹرانسفر پالیسی میں اساتذہ کی کسی سٹیشن پر 3سال ڈیوٹی کو کم کرکے ایک سال کرنے پر بھی غور کر رہا ہے جبکہ ایسے اساتذہ اور سکول سربراہان جو سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ سمیت سالانہ امتحانی نتائج میں غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل ہیں انکے تبادلے اور ترقی روکنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال موسم گرما کی چھٹیوں میں تقرر و ٹرانسفر پالیسی پر پابندی ہٹا دی جاتی ہے تاکہ اساتذہ چھٹیوں میں اپنے تقرر و تبادلے جیسے بنیادی حق کو استعمال کر سکیں ۔محکمہ ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن(سکولز) کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحٰی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر کے ایجوکیشن آفیسرز سے تقرر و تبادلے کے حوالے سے پابندی اٹھانے پر مشاورت کی گئی اور محکمہ ایجوکیشن کے تمام ضلعی افسران کو اساتذہ کے کوائف اکھٹا کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئے گئے ہیں جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر سرکاری سکولوں میں ہیڈماسڑز کی خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال 2015کی ٹرانسفر پالیسی میں نرمی بھی کئے جانے کا امکان ہے ،ٹرانسفر پالیسی 2015میں ایجوکیٹرز کو کسی ایک سکول میں تین سال سروس کو کم کر کے ایک سال کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن میں اساتذہ کے تبادلے چیف منسٹر ڈائریکٹیو اور سیاسی اثرورسوخ پر محکمہ کی طرف سے پابندی کے باوجود کرنے کے باعث حکومت پنجاب سے تقرر و تبادلے پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرانسفر پالیسی سال 2015کو حتمی سکل دے کر رواں ہفتے منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی جائے گی جس کے مطابق آئیندہ ماہ یکم جون سے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد صوبہ بھر کے اساتذہ تقرو تبادلوں کے لئے محکمہ ایجوکیشن سے رجوع کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016