Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

خورروزگار سکیم کیلئے مزید 5ارب کا اعلان 50لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے ملیں گے

خورروزگار سکیم کیلئے مزید 5ارب کا اعلان 50لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے ملیں گے

قرض کی واپسی روز گار سکیم کی کامیابی کا منہ بولتاثبوت ہے ،کھربوں روپے کے قرضے ہڑ پ کرنے والوں نے پاکستان کو ڈبویا ،وزیر اعلیٰ ،الحمراء میں مستحق افراد کو بلاسود قرضے دیئے ڈولفن فورس کے قیام کی منظوری، اوورچارجنگ کرنیوالوں کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دینگے ،اجلاس ،شیخو پورہ میں جدید ماڈل مویشی منڈی کا افتتاح ،عالمی بینک کے وفدسے ملاقات –

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خودروزگار سکیم کے تحت مزید5ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کیاہے ۔وزیراعلٰی نے کہا رواں سال دیئے جانیوالے اس قرض سے 50لاکھ غریب خاندان مستفید ہونگے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارالحمرا میں ‘‘وزیراعلٰی خود روزگار سکیم ’’کے تحت مستحق مرد و خواتین میں بلاسود قرضوں کی تقسیم کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی سو فیصد واپسی خود روز گار سکیم کی سچائی او رکامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ماضی میں سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانے اور غریب قوم کے کھربوں روپے ہڑپ کرنے والی اشرافیہ نے وطن عزیز کے جسم پر گہرے زخم لگائے ہیں جبکہ دوسری جانب غریب گھرانوں نے پاکستان کی ترقی او راسے آگے لے جانے کیلئے حاصل کئے گئے قرضے سو فیصد واپس کر کے عظیم مثال قائم کی ہے ۔وزیراعلی ٰ نے کہاکہ میرے لئے یہ دن باعث مسرت اور قابل فخر ہے کہ میں قرض خوروں کے درمیان نہیں بلکہ سوفیصد قرض واپس کرنے والوں میں موجود ہوں-آپ نے خود روزگار سکیم کے تحت بلا سود قرضے حاصل کئے ،محنت کر کے قرضوں کی سو فیصد واپسی یقینی بنا کرآپ عظیم پاکستانی بن گئے ہیں- دوسری طرف کھربوں روپے کے قرضے ہڑ پ کرنے والوں نے پاکستان کو ڈبویا ہے ۔کھربوں روپے کے قرضے معاف کرانا پاکستان کا قتل ہے ،بس چلے توقرض خوروں کے پیٹ سے یہ رقم نکال کرآپ کے حوالے کردوں

ذرائع کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لئے وزیر اعلیٰ نے ڈولفن فورس کے قیام کے منظور ی دے دی۔ ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس ترکی کی پٹرولنگ پولیس کی طرز پر بنائی جا رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری امن وامان کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016