Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ڈپلومہ کورسز کا اجرا 6مارچ کو ہو گا

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ڈپلومہ کورسز کا اجرا 6مارچ کو ہو گا

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں الیکٹرانک میڈیا کے مختلف شعبہ جات کے لیے ڈپلومہ کورسز کے اجراکی افتتاحی تقریب 6مارچ 2015بروز جمعۃالمبارک کو منعقد ہو گی۔یہ کورسزسکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اوردنیا نیوز کے اشتراک سے کرائے جا رہے ہیں۔ٹکر را ئٹنگ ’نان لینیئر ایڈیٹنگ اورکونٹینٹ ڈویلپمنٹ پر مشتمل یہ کورسزالیکٹرانک میڈیا کی ضرورت کے پیش نظر عہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں۔ان کورسز کے ذریعے نہ صرف الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے کے خواہشمندوں کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا بلکہ ڈپلومہ کورسز میں کامیاب طلبہ و طالبات کودنیانیوز میں ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے ۔متذکرہ کورسز کے اجراکی افتتاحی تقریب چھ مارچ بروز جمعتہ المبارک یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے کانفرنس ہال میں سہ پہر تین بجے ہو گی جس کے بعد کورسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016