Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

ہنرمندخواتین کوایک لاکھ روپے تک قرض دینے کا اعلان

ہنرمندخواتین کوایک لاکھ روپے تک قرض دینے کا اعلان

 خواتین کا قومی دن 12 فروری صوبائی محکمہ ترقی نسواں کے تحت جوش و خروش سے منایا گیا۔

قومی دن پر صوبہ سندھ کی ہنر مند خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلیے آسان اقساط پر50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ اعلان صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے خواتین کے قومی دن پر نکالی جانے والی واک کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کیا، سندھ اسمبلی تا پریس کلب نکالی جانے والی واک میں خواتین کے حقوق کی انجمنوں، فلاحی تنظیموں اور اساتذہ اور سوسائٹی نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے کہا کہ ملک کو سماجی، معاشی، سیاسی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ملکی آبادی کے 52 فیصد خواتین کو بااختیار اور باشعور بنانا ضروری ہے، سندھ کے پسماندہ گھرانوں سے وابستہ2 لاکھ ہنر مند خواتین کومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلیے سندھ  بینک آسان اقساط پر50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کرے گا تاکہ وہ گھر پر چھوٹا کاروبار بآسانی کرسکیں۔

معاشرے میں خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے پیپلز پارٹی نے قانون سازی کرکے اہم کردار ادا کیا ہے، منظورشدہ قوانین پر عمل کے لیے کوشاں ہیں، ملازمت پیشہ خواتین کو کام کے مقامات پر ہراساں کرنے کے خلاف منظور شدہ قانون کے نفاذ پر عمل شروع ہوگیا ہے، صوبائی محتسب کے پاس اس حوالے سے64 رجسٹرڈ معاملات میںسے 58 حل کیے جاچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016