Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولوں میں وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولوں میں وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے چھٹی سے دسویں جماعت کے سائنس مضامین اور ریاضی کے اساتذہ کو ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہترحکمرانی یقینی بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں صوبے میں ’’خادم پنجاب میٹرو وائے فائے نیٹ ورک پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسکیم کے تحت طلبا وطالبات کو وائے فائے استعمال کرنے کی مفت سہولت مہیا کی جائے گی، وائے فائے نیٹ ورک پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا، اس کے علاوہ پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو بھی ٹیبلٹس دیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016