Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

شہبا زشریف نے سائنسی کتب ڈیجیٹل کرنیکی منظوری دے دی

شہبا زشریف نے سائنسی کتب ڈیجیٹل کرنیکی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ کی اہم مقامات کی سکیورٹی کیو آر ایف کے حوالے کرنیکی ہدایت وزیراعلیٰ شہباز شریف نے چھٹی سے دہم تک کی سائنسی کتب ڈیجیٹل کرنے کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ا ہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔سرکاری سکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے چھٹی سے دہم جماعت کے سائنس مضامین اور ریاضی کے اساتذہ کو ٹیبلٹس دینے کے پروگرام کی منظوری دی گئی۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کو بھی ٹیبلٹس دئیے جائیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے تعاون سے نصابی کتابوں کو ڈیجیٹل کرنے کا پروگرام شروع کیاہے ۔سائنس مضامین اور ریاضی کی کتابوں کی سی ڈیز بھی تیار کی گئی ہیں۔ دوسری جانب نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق وزیر اعلٰی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلٰی نے کہا کہ دہشتگردی اور فرقہ واریت کاخاتمہ قومی مشن ہے ، مقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹانے کے لئے محکمہ پراسیکیوشن میں اصلاحات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز آپریشن کیا جائے ۔جیلوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے ۔اہم مقامات کی سکیورٹی کے لئے کوئیک رسپانس فورس (کیوآر ایف)کو تعینات کیا جائے گا۔دریں اثنائشہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے نائب امیر جماعت اسلامی سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی اہلیہ کی وفات ،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہ خاور کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، علاوہ ازیں منیر آباد میں اسلحہ کی سرعام نمائش کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016