CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

Recent Posts

Archive for December 30th, 2014

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں گیارہ دن کی توسیع کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا جبکہ پنجاب سمیت وفاقی تعلیمی ادارے اب بارہ جنوری کو کھلیں گے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم نے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11جنوری تک توسیع کی سمری وزیرتعلیم کو بھیجی تھی۔ وزیر تعلیم کی منظوری کے بعد موسم سرما کی تعطیلات میں گیارہ دن اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا علان کیا تھا۔ چیف سیکریٹری تعلیم نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تعطیلات میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔ دوسری طرف موسم سرما کی تعطیلات میں گیارہ جنوری 2015 تک توسیع کے بعد پنجاب سمیت وفاقی تعلیمی ادارے اب 12جنوری کو کھلیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس قبل وفاقی تعلیمی ادارے یکم جنوری کو کھلنا تھے۔

Youth Volunteer Force for Peace in Pakistan

Youth Volunteer Force for Peace in Pakistan

Force-of-Peace-in-pakistan

محکمہ تعلیم کا وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان

محکمہ تعلیم کا وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان

محکمہ تعلیم نے وفاقی دارلحکومت کے تعلیم اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 13جنوری 2015تک توسیع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تعطیلات میں توسیع سیکیورٹی خدشات اور سردی کی شدت کے باعث کی گئی ہیں جس کے تحت اسلا م آبادکے تعلیمی ادارے اب 13جنوری 2015کو دوبارہ کھولے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیکیورٹی خدشات کو پیش نظر وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی کی چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی جس کے مطابق تعلیمی ادارے 2جنوری کو کھلنے تھے لیکن حساس اداروں کی انتباہ کے بعد محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں مزید توسیع کا اعلان کر دیاہے جس کے تحت اب تعلیمی ادارے 13جنوری کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔

Categories
POSTS BY DATE
December 2014
M T W T F S S
« Nov   Jan »
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031