CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

Recent Posts
output_ehhkRg

حکومت نے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی یا کیمپس قائم کرنےکا فیصلہ کر لیا

حکومت نے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی یا کیمپس قائم کرنےکا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے آئندہ تین سال کے دوران ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی یا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وفاقی حکومت رواں سال کے دوران ملک کے دور دراز علاقوں میں بیس جامعات اور کیمپس کی تعمیر کیلئے 2 ارب 38کروڑ61 لاکھ روپے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے توسط سے خرچ کرے گی۔ یہ جامعات اور کیمپس فاٹا، لورالائی، سرگودھا، تربت، سندھ، اٹک، نارووال، وہاڑی، اسلام آباد، ملتان، لاڑکانہ، پشاور، مردان، بہاولپور، رحیم یار خان، بےنظیر آباد میں قائم کئے جائیں گے۔ سب سے زیادہ رقم ناروال میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سب کیمپس کی تعمیر کیلئے 40 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ ملتان میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کیلئے 20 کروڑ روپے، سرگودھا یونیورسٹی میں زرعی کالج کے قیام کیلئے 50 لاکھ روپے، تربت میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے 35.5 کروڑ روپے، لورالائی میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے دیپالپور اوکاڑہ میں سب کیمپس کیلئے 4 کروڑ روپے، لاڑکانہ میں شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کیلئے 25 کروڑ روپے، بےنظیر آباد میں شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کیلئے 15 کروڑ روپے، کامسیٹس کے اٹک میں سب کیمپس کیلئے 10 کروڑ روپے،سرگودھا میں میڈیکل کالج یونیورسٹی کے قیام کیلئے 9کروڑ 36لاکھ روپے، وفاقی دارالحکومت میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قیام کیلئے 7 کروڑ روپے، گلگت میں قراقرم یونیورسٹی کے قیام کیلئے 1 کروڑ 45 لاکھ روپے، پشاور میں فرنٹیئر خواتین یونیورسٹی کے قیام کیلئے 10 کروڑ 71 لاکھ روپے،کامسیٹس کے وہاڑی میں کیمپس کے قیام کے لیے 10 کروڑ روپے،کامسیٹس کے ایبٹ آباد کیمپس کے قیام کیلئے 50 لاکھ روپے، بہاﺅالدین یونیورسٹی کے شاہیوال کیمپس کے قیام کیلئے 8 کروڑ 68 لاکھ روپے، ایئریونیورسٹی کے ملتان کیمپس کے قیام کیلئے 8 کروڑ روپے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زرعی کالج کے قیام کیلئے 8 کروڑ 83 لاکھ روپے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے رحیم یار خان کیمپس کے قیام کیلئے 12 کروڑ 29 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Categories
POSTS BY DATE
October 2014
M T W T F S S
« Sep   Nov »
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031