CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

Recent Posts
output_ehhkRg

انٹری ٹیسٹ ذہین اور غریب طلباء کے لئے میرٹ کا قتل بن گیا

                                  انٹری ٹیسٹ ذہین اور غریب طلباء کے لئے میرٹ کا قتل بن گیا 

ایک طرف غربت اور پسماندگی تو دوسری طرف بہترین تعلیمی اداروں کا فقدان، پسماندہ علاقوں کے غریب طلباء کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نظام دہرے استحصال کا ذریعہ بن گیا۔ ماہرین نے طلباء کی ذہانت جانچنے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نظام کو ناقص قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تمام طلباء کو یکساں وسائل میسر ہوں تبھی انٹری ٹیسٹ جیسے نظام تعلیم متعارف کرائے جائیں۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نظام شروعات سے ہی تنقید کی زد میں ہے لیکن حکومت ہے کہ اس معاملے پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔ انٹری ٹیسٹ کا معاملہ ایسا نہیں جسے نظر انداز کر دیا جائے۔ انٹری ٹیسٹ سے لاکھوں طلباء کا مستقبل وابستہ ہے۔ ایف ایس سی میں امتیازی نمبروں کے ساتھ کامیابی کے باوجود انٹری ٹیسٹ میں کم نمبر آنے کے باعث سیکڑوں طالبعلم ہر سال میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پسماندہ علاقوں کے بچوں اور ترقی یافتہ شہروں کے طلباء کو میسر سہولتوں اور وسائل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اگر حکومت کو انٹری ٹیسٹ لینے کا اتنا شوق ہے تو پھر تمام طلباء کو وسائل بھی یکساں فراہم کئے جائیں۔ ماہرین کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے ذریعے غریب طلباء کا دوہرا استحصال کیا جاتا ہے۔ پسماندہ علاقوں کے ذہین بچے ایک طرف بہترین تعلیمی اداروں میں علم حاصل کرنے سے محروم ہیں تو دوسری طرف انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے انہیں بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ دس سے پندرہ ہزار روپے کمانے والا شخص اپنے بچے کی تعلیم کیلئے اتنے پیسے کہاں سے لائے؟۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات کے بعد انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہی بلا جواز ہے۔ حکومت کو تعلیمی بورڈز کی امتحانی نظام پر کوئی شک ہے تو اس میں غریب بچوں کا کیا قصور؟۔ حکومت کو چاہیے کہ تعلیمی بورڈز میں۔ چیک اینڈ بیلنس کا نظام مزید بہتر بنائے۔

Leave a Reply

Categories
POSTS BY DATE
October 2014
M T W T F S S
« Sep   Nov »
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031