Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

آغاخان امتحانی بورڈ ،انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

ADVERTISEMENT

آغاخان امتحانی بورڈ ،انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

آغاخان امتحانی بورڈ ،انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

حبیب گرلز اسکول کی افشاں حسین 87.72 فیصد نمبروں کے ساتھ اول پوزیشن پر ***** آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کراچی کی صدوری اورصدف بتول کا دوسرا و تیسرا نمبر) آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ (اے کے یو۔ای بی) کے تحت ہونے والے نویں اور دسویں کے امتحانات کی طرح گیارھویں اور بارھویں (ایچ ایس ایس سی)کے امتحانات میں بھی طالبات کو برتری حاصل رہی اور تینوں پوزیشنز حاصل کرلیں۔نتائج کے مطابق حبیب گرلز اسکول کی افشاں حسین نے 87.72 فی صد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ دوسری اور تیسری پوزیشن آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کراچی کی طالبات نے حاصل کیں۔ صدوری نے 87.54 فی صد نمبروں کے ساتھ دوسری اورصدف بتول رضوی نے 86.45 فی صد نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیابی کی مجموعی شرح 91 فی صد رہی جس میں گیارھویں جماعت کے 13.1فی صداور بارھویں جماعت کے15.8فی صد طلبا نے A1 گریڈ حاصل کیا ۔طالبہ افشاں حسین نے کہا کہ میری کامیابی کا سہرا میرے والدین اور اساتذہ کے سر جاتا ہے جن کے مکمل اعتماد کے باعث میں یہ کامیابی حاصل کرپائی، تصورات کے فہم، ٹیکنالوجی کے استعمال، تحقیق اور پریذنٹیشن کی وجہ سے ہمارے اعتماد اور منطقی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے، طلبا کو سخت محنت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ کامیابی خود ان کے قدم چومے گی۔

آغاخان امتحانی بورڈ ،انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016