Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

6دن گزر گئے، پیمرا عدالتی احکامات پر عمل نہیں کراسکی

ADVERTISEMENT

کراچی…ایک دو نہیں، 6 دن ہو گئے۔ پیمرا عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرا سکا، کیبل آپریٹرز سے جیو کے چینل کھلوائے نہ جا سکے، کیبل آپریٹرز کے نام جیو کے خط کا بھی کوئی اثر نہ ہوا اور عوام آج بھی اپنے پسندیدہ چینل دیکھنے سے محروم ہیں ۔کیبل پر جیو کی نشریات بحال کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم آئے 6 دن ہوگئے ،لیکن تاحال کیبل پر جیو کی نشریات بحال نہیں کی جاسکیں ، نہ پیمرا اورنہ ہی دیگر متعلقہ حکومتی مشینری اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ، کیبل آپریٹرزکی ہٹ دھرمی اور پیمرا کی جانبداری سے ناظرین اپنے پسندیدہ نیٹ ورک کے چینلز دیکھنے سے محروم ہیں اورخبر کی حقیقت تک پہنچنے کے لیے ناظرین اور جیو نیوز کے درمیان کیبل آپریٹرز دیوار بن گئے ہیں ،اگرچہ جیو نے اپنے خط میں کیبل آپریٹرز کو یاد دلادیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود چینل کی نشریات معطل کرنا آئین و قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ ریاست اور اداروں کی تضحیک کے برابر ہے ، جیو نے کیبل آپریٹرز سے یہ بھی کہاکہ ہے کہ وہ ابھی تک کوئی ایسی وجہ ریکارڈ پر نہیں لائے کہ وہ کیوں ازخود جیو کی نشریات معطل کیے ہوئے ہیں، اگر وہ کسی دباوٴ ، دھمکی یا دھونس کے باعث ایسا کررہے ہیں تو انہوں نے کسی جگہ پر اس کی شکایت رپورٹ نہیں کی ہے ، کیبل پر جیو کی نشریات 24 اپریل سے کیبل آپریٹرز نے اپنے طورپر بند کر رکھی ہیں اور اس کے پیچھے انہیں نادیدہ قوتوں کی آشیر باد حاصل ہے ، نشریات کی بندش کو ایک ماہ سے زیادہ وقت گزر گیا جبکہ نشریات بحالی کے لیے سپریم کورٹ کے حکم کو بھی چھ دن ہوگئے ،، لیکن پیمرا اور کیبل آپریٹرعدالتی حکم کی تعمیل نہیں کررہے ، ان کے اقدام سے جیو نیٹ ورک کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے ۔

Source: 6دن گزر گئے، پیمرا عدالتی احکامات پر عمل نہیں کراسکی

Updated: June 1, 2014 — 3:16 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016