Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Day: June 1, 2014

ایران:اپوزیشن گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی

تہران…ایران میں اپوزیشن سے منسلک گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی۔ایرانی خبرایجنسی کیمطابق غلام رضاخوسراوی کا تعلق مجاہدینِ خلق تنظیم سے تھا۔انھیں 2010 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ان پر الزام تھا کہ انھوں نے ملک کی فوجی تنصیبات کی تصاویرمجاہدین خلق کوفراہم کیں اور اس تنظیم میں بھرتی کے عمل اور مالی امداد کے لیے معاونت کی۔یہ تنظیم ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہی۔ خوسراوی کو 1997 میں حراست میں لیاگیاتھا۔

Source: ایران:اپوزیشن گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی

ورزش کو معمول بناکر بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے، تحقیق

لندن …این جی ٹی …ورزش کی اہمیت اور فوائد سے انکار ممکن نہیں اور اب تو ماہرین نے ورزش کو دواؤں کا متبادل قرار دے دیا ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خطرناک بیماریوں میں ورزش بھی ادویات جتنی ہی موثر اور کارگر ثابت ہوتی ہے۔جسمانی سرگرمیاں نہ صرف فالج جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ ذیا بیطس اور امراض قلب کے خلاف بھی ایک ڈھال کا کام کرتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو معمول بنا کر بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے لیکن آج کے تیز رفتار دور میں ورزش کا رجحان کافی کم ہو گیا ہے اور ادویات کو ہی واحد حل سمجھا جاتا ہے۔

Source: ورزش کو معمول بناکر بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے، تحقیق

Education In Pakistan © 2016