Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

ملتان:روزنامہ جنگ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ظفر آہیرپر حملہ آوروں کا تشدد

ADVERTISEMENT

ملتان…ملتان میں روزنامہ جنگ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ظفرآہیر کو مسلح افراد نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ حملہ آورجاتے جاتے گاڑی کے باہر کلاشنکوف کی گولیاں بھی پھینک گئے۔ ہفتے کی شب ملتان میں روزنامہ جنگ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ظفرآھیر گاڑی میں اپنے گھر جا رہے تھے کہ 2موٹرسائیکلوں اور ایک کار میں سوار 6 سے زائد حملہ آوروں نے انہیں ویسٹرن فورٹ کالونی کے قریب روک لیا۔ حملہ آوروں نے پہلے ان کی گاڑی کے شیشے توڑے پھر ظفرآھیر کو بندوق کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ظفرآھیر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اپنے منہ چھپائے ہوئے تھے تاہم انھوں نے ٹیلی فون کرکے اپنے سینئر ایڈیٹرسے شک کا اظہار کر دیا ہے کہ حملہ آور کون ہو سکتے ہیں ؟ان کا حلیہ، قد، کاٹھ، لب و لہجہ اور بات چیت کا انداز بتا دیا ہے ۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ حملہ آوروں کا شور وغل سن کر ان کی آنکھ کھل گئی اور انھوں نے تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کی۔ادھر ایس پی کینٹ محمودالحسن کہتے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ظفرآھیر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Source: ملتان:روزنامہ جنگ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ظفر آہیرپر حملہ آوروں کا تشدد

Updated: June 1, 2014 — 1:46 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016