CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

Recent Posts
output_ehhkRg

ترقی کے سفر کے خلاف کوئی احتجاج کامیاب نہیں ہوسکتا، شہباز شریف

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہے کہ ترقی کے سفر کے خلاف کوئی دھرنا یا احتجاج کامیاب نہیں ہوسکتا۔7 ماہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ بن سکتا ہے تو4 برسوں میں اندھیرے بھی ختم ہوسکتے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا منصوبہ جدیدٹیکنالوجی سے جرائم کی روک تھام میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔سندھ ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صحافیوں ،کالم نگاروں اور دانشوروں کے وفدسے گفتگومیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وفاقی حکومت نے کراچی لاہورموٹروے کے لیے55ارب جبکہ داسو اور دیامیربھاشا ڈیم کیلیے 30 ارب روپے مختص کیے ہیں، ان منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کردیا جائیگا۔ بعدمیں نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرنے ایک اجلاس میں بریفنگ دی،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے خصوصی شرکت کی۔شہباز شریف کاکہناتھاکہ ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے،انہوں نے بتایاکہ ساہیوال میں جدید ترین ہائی سیکیورٹی جیل تعمیر کی جا رہی ہے۔

Source: ترقی کے سفر کے خلاف کوئی احتجاج کامیاب نہیں ہوسکتا، شہباز شریف

Leave a Reply

Categories
POSTS BY DATE