CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

Recent Posts
output_ehhkRg

آج سے بیرون ملک سفر کے لیے پولیو سر ٹیفکیٹ لینا لازمی

اسلام آباد…آج سے بیرون ملک سفر کرنے والے تمام پاکستانیوں کے لیے پولیو سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہوگا، وزارت ہیلتھ سروسز نے صوبوں کو 10 لاکھ ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیے ہیں۔ پاکستان سے روزانہ تقریباً 27 ہزار افراد بیرون ملک جاتے ہیں، اب ایسے مسافروں کو یکم جون سے ہیلتھ سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے جو ثبوت ہوگا کہ اانہوں نے پولیو ویکسین پی رکھی ہے ۔وزارت ہیلتھ ریگولیشن کے مطابق پولیو ڈراپس حاملہ ماوٴں سمیت ہر عمر کے افراد کو پینا لازم ہوں گے۔ وفاق اور صوبوں کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں پولیو کاوٴنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں پاسپورٹ دکھا کر پولیو ویکسین پینا ہو گی اور وہیں سے ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی ملے گا۔ اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک اسپتال میں پولیوکاوٴنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ایمرجنسی میں بیرون ملک سفرکرنے و الے تمام ائرپورٹس پر پولیو کاوٴنٹرز سے ویکسین اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔وزارت ہیلتھ سروسز کے مطابق گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے تمام میڈیکل افسران بشمول ایم ایس ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اور ای ڈی او ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے مجاز ہوں گے۔اس سرٹیفکیٹ کوکیوں ضروری قراردیاگیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشن کمیٹی نے 5 مئی کوقراردیا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پرپولیوکے پھیلاوٴکاباعث بن رہا ہے، اس لییاس پرمشروط سفری پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ پاکستان سے پولیو وائرس کی دیگرممالک کومنتقلی روکی جاسکے۔

Source: آج سے بیرون ملک سفر کے لیے پولیو سر ٹیفکیٹ لینا لازمی

Leave a Reply

Categories
POSTS BY DATE